Skip to main content

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ

Indeed, We
إِنَّآ
بیشک ہم نے
We have sent it down
أَنزَلْنَٰهُ
نازل کیا ہم نے اس کو
(as) a Quran in Arabic
قُرْءَٰنًا
ایک قرآن
(as) a Quran in Arabic
عَرَبِيًّا
عربی
so that you may
لَّعَلَّكُمْ
تاکہ تم
understand
تَعْقِلُونَ
تم سمجھ سکو۔ عقل سے کام لو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم نے اسے نازل کیا ہے قرآن بنا کر عربی زبان میں تاکہ تم (اہل عرب) اس کو اچھی طرح سمجھ سکو

English Sahih:

Indeed, We have sent it down as an Arabic Quran that you might understand.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم نے اسے نازل کیا ہے قرآن بنا کر عربی زبان میں تاکہ تم (اہل عرب) اس کو اچھی طرح سمجھ سکو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو،

احمد علی Ahmed Ali

ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں تمہارے سمجھنے کے لیے نازل کیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے کہ تم سمجھ سکو (١)

٢۔١ آسمانی کتابوں کے نزول کا مقصد، لوگوں کی ہدایت اور رہنمائی ہے اور یہ مقصد اس وقت حاصل ہو سکتا ہے جب وہ کتاب اس زبان میں ہو جس کو وہ سمجھ سکیں، اس لئے ہر آسمانی کتاب اس قومی زبان میں نازل ہوئی، جس قوم کی ہدایت کے لئے اتاری گئی تھی۔ قرآن کریم کے مخاطب اول چونکہ عرب تھے، اس لئے قرآن بھی عربی زبان میں نازل ہوا علاوہ ازیں عربی زبان اپنی فصاحت و بلاغت اور ادائے معانی کے لحاظ سے دنیا کی بہترین زبان ہے۔ اس لئے اللہ تعالٰی نے اس اشرف الکتاب (قرآن مجید) کو اشرف اللغات (عربی) میں اشرف الرسل (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم) پر اشرف الملائکہ (جبرائیل) کے ذریعے سے نازل فرمایا اور مکہ، جہاں اس کا آغاز ہوا، دنیا کا اشرف ترین مقام ہے اور جس مہینے میں نزول کی ابتدا ہوئی وہ بھی اشرف ترین مہینہ۔ رمضان ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً ہم نے اس کو قرآن عربی نازل فرمایا ہے کہ تم سمجھ سکو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بے شک ہم نے اسے عربی زبان کا قرآن بنا کر نازل کیا ہے تاکہ تم اسے سمجھ سکو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم نے اسے عربی قرآن بناکر نازل کیا ہے کہ شاید تم لوگوں کو عقل آجائے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے اس کتاب کو قرآن کی صورت میں بزبانِ عربی اتارا تاکہ تم (اسے براہِ راست) سمجھ سکو،