Skip to main content

قُلْ اَرَءَيْتَكُمْ اِنْ اَتٰٮكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً هَلْ يُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ

Say
قُلْ
کہہ دیجیے
"Have you seen
أَرَءَيْتَكُمْ
کیا غور کیا تم نے
if
إِنْ
اگر
comes to you
أَتَىٰكُمْ
تمہارے پاس آئے
punishment
عَذَابُ
عذاب
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کا
suddenly
بَغْتَةً
اچانک
or
أَوْ
یا
openly
جَهْرَةً
اعلانیہ
will
هَلْ
کیا
(any) be destroyed
يُهْلَكُ
ہلاک کی جائے گی
except
إِلَّا
سوائے
the people -
ٱلْقَوْمُ
قوم کے
the wrongdoers?
ٱلظَّٰلِمُونَ
ظالم

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہو، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ کی طرف سے اچانک یا علانیہ تم پر عذاب آ جائے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور ہلاک ہوگا؟

English Sahih:

Say, "Have you considered: if the punishment of Allah should come to you unexpectedly or manifestly, will any be destroyed but the wrongdoing people?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہو، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ کی طرف سے اچانک یا علانیہ تم پر عذاب آ جائے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور ہلاک ہوگا؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آئے اچانک یا کھلم کھلا تو کون تباہ ہوگا سوا ظالموں کے

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دو اگرتم پر الله کا عذاب اچانک یا ظاہر آ جائے تو ظالموں کے سوا اور کون ہلاک ہو گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر تم پر اللہ تعالٰی کا عذاب آپڑے خواہ اچانک یا اعلانیہ تو کیا بجز ظالم لوگوں کے اور بھی کوئی ہلاک کیا جائے گا (١)۔

٤٧۔١بغتۃ بےخبری سے مراد رات اور جھرۃ خبر داری سے دن مراد ہے جسے سورہ یونس میں بَیَاتًا اَوْ نَہَارًا سے تعبیر کیا گیا ہے یعنی دن کو عذاب آ جائے یا رات کو یا پھر بغتۃ وہ عذاب ہے جو اچانک بغیر تمہید اور مقدمات کے آ جائے اور جھرۃ وہ عذاب جو تمہید اور مقدمات کے بعد آئے۔ یہ عذاب جو قوموں کی ہلاکت کے لئے آتا ہے۔ ان ہی پر آتا ہے جو ظالم ہوتی ہیں یعنی کفر و طغیان اور معصیت الٰہی میں حد سے تجاور کر جاتی ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہو کہ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر خدا کا عذاب بےخبری میں یا خبر آنے کے بعد آئے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور بھی ہلاک ہوگا؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آ پڑے خواه اچانک یا اعلانیہ تو کیا بجز ﻇالم لوگوں کے اور بھی کوئی ہلاک کیا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کہیے ذرا غور کرکے بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب اچانک یا علانیہ آجائے تو ظالم لوگوں کے سوا اور کون ہلاک و برباد ہوگا؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آپ ان سے کہئے کہ کیا تمہارا خیال ہے کہ اگر اچانک یا علی الاعلان عذاب آجائے تو کیا ظالمین کے علاوہ کوئی اور ہلاک کیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

آپ (ان سے یہ بھی) فرما دیجئے کہ تم مجھے بتاؤ اگر تم پر اﷲ کا عذاب اچانک یا کھلم کھلا آن پڑے تو کیا ظالم قوم کے سوا (کوئی اور) ہلاک کیا جائے گا،